بغیر این او سی ایل پی جی کی فروخت، گرفتار دکاندار 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا

29 مئی ، 2024

ملتان (سٹاف پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہونے والے دکاندار ملزموں کو 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ ممتاز آباد، گلگشت، صدر، کوتوالی، شاہ شمس، کینٹ اور بدھلہ سنت میں درج مقدمہ میں بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہونے والے دکاندار ملزموں محمد عمران ، حسنین ، دانیال ، آصف ، بابر ، قسور ، شریف ، سجاد اور انور کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے زہریلی گولیوں کی فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم حیدر خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پابندی کے باوجود گیس ری فلنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 10 دکاندار ملزموں کو 30،30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے درخواست پر خاتون کو دارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں ملتان کی ناصرہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ چند روز قبل اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا اور درخواست گزار کے والدین اور بھائیوں نے بھی اسے اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کر دیا ہے لہذا اسے دارالامان بھجوانے کا حکم دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں گرفتار 2 ملزمان کو ایک ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے مقدمات میں ملوث 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 7 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پابندی کے باوجود بھیک مانگنے کے مقدمات میں ملوث 3 خواتین ملزمان کو 30,30 ہزار روپے کے ذاتی ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔