کوٹ ادو (نامہ نگار) علاقہ پتی غلام علی غربی کا رہائشی پولیس کانسٹیبل عبدالرشید جوڈیشل کمپلیکس میں ججز کالونی ڈیوٹی کر کے رات8 بجے موٹر سائیکل پر سوار واپس گھر جا رہا تھا کہ محمدی چوک کے قریب3 ڈاکواس سے 4 ہزار روپے اور موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، دوسرے واقعہ میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چکنمبر515ٹی ڈی اے کارہائشی جانوروں کابیوپاری محمد ساجد مندرانی بلوچ رات 10 بجےاپنے نئے موٹر سائیکل پر بکروں کا گھاس لیکر گھر جا رہا تھا کہ اڈا شرارت والا کے قریب 2ڈاکوؤں نے اس سے35 ہزار روپے، موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، کبیر والا ضلع خانیوال کا رہائشی محمد شہباز بوہڑ ایک ماہ قبل کوٹ ادو میں قربانی کے جانور لینے کے لیے آیا اور شام کے وقت موضع شادی خان منڈا کے تعلقدار صفدر حسین جٹ کے پاس رات کو رہائش رکھی اور جانوروں کی رقم 35 لاکھ روپے اسے بطور امانت دے دی، صبح منڈی جانے کیلئے اٹھا تو صفدر علی جٹ غائب تھا جو کہ رقم لیکر فرار ہو گیا، تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ لودھی ٹاؤن میں آصف خان بھٹی کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور موٹر بجلی، طلائی زیورات اور قیمتی برتن جن کی کل مالیت 3لاکھ 65 ہزار بتائی گئی ہے، چوری کر کے لے گئے، تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع فقیر والی میں عبداللطیف کھوسہ جس نے4مربع رقبہ ٹھیکہ پر لیکر وہاں پرسولر سسٹم لگایا ہوا تھا کہ گزشتہ شب نامعلوم چور رقبہ سے 7سولرپلیٹیں اورانورٹرجن کی مالیت 2 لاکھ 20ہزار بتائی گئی ہے چوری کر کے لے گئے جب کہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ پتل مستقل غربی کے غلام مرتضیٰ کھوکھر نے عزیز مغل سے رقبہ ٹھیکہ پر لیا ہوا تھا اور ٹھیکہ کی رقم5 لاکھ روپے ایڈوانس دے دی تھی، رقبہ پر کاشتہ گندم کاٹنے کے بعد گہائی کیلئےتھریشرلیکر ایا تو رقبہ مالک عزیزمغل نے اپنے بیٹوں عمر مغل، اشرف مغلاور حسیب مغل کے ہمراہ غلام مرتضی کھوکھر کو رقبہ سے بھگا دیا اور گندم گہائی کر کے 65 من گندم اٹھا کر فرار ہو گئے۔
چوک سرور شہید گشت پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ,تفصیل کے مطابق تھانہ...
ملتان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کبیروالا، فرید کوٹ جہانیاں بائی پاس اور وجھیانوالا میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی...
ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے ، ان کا انتخاب گزشتہ روز مجلس وحدت...
ملتان جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مفتی عامر محمود کی اہلیہ وفات پاگئیں ان کی نماز جنازہ پشاور میں ادا...
ملتان کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں...
ملتانسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم...
ملتان ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ ادارے کی ریکوری اہداف کے لیئے تمام وسائل بروئے کار...
ملتان پولیس نے ٹریفک حادثہ میں دو افراد کے جاں بحق اور ایک زخمی ہونے کے الزام میں کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ...