کراچی( اسد ابن حسن)پاکستان سے برطانیہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں سے متعلق سیکورٹی انتظامات جائزے کے لئے برطانوی محکمہ ڈی ایف ٹی کا وفد لاہور پہنچ گیا ۔ڈی ایف ٹی کا چار رکنی وفد پیر کو سیکورٹی انتظامات جائزے کے لئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا. ڈی ایف ٹی وفد کو لاہور ایئرپورٹ کے منیجر براہ راست پروازوں کے لئے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دیں گے.دورہ پاکستان میں ڈی ایف ٹی وفد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی دورہ کرے گا.وفد ان ہوائی اڈوں پر مشترکہ تلاشی بیگیج کاؤنٹرز کا معائنہ، ہوائی اڈوں پر مسافروں کے سامان، اسکریننگ اور دیگر حفاظتی آلات کی جانچ پڑتال کے عمل کی بھی نگرانی کرے گا.گزشتہ سال فروری میں برطانوی محکمہ ڈی ایف ٹی اور پی آئی اے انتظامیہ نے ملک کے ہوائی اڈوں پر ایک نیا سیکیورٹی نظام تیار کرنے پر اتفاق کیا تھا. سیکورٹی نظام کی تیاری پر اتفاق ڈی ایف ٹی کے تین رکنی وفد،پی آئی اے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مابین ملاقات میں کیا گیا تھا.
لاہورسینئر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ 5فیصد کے بجائے...
لاہور،اوکاڑہ لاہور اور اوکاڑہ میں 2نوجوانوں نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔سندر کے علاقے بالائی گل میں25 سالہ...
اسلام آباد برآمدی صنعت نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مداخلت کی درخواست کی ہے کہ وہ اگلے مالی سال کے لیے...
اسلام آبادآل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات جنرل سیکریٹری ٹکا خان عباسی نے کہاکہ مرکزی مجلس عاملہ کا...
اسلام آباد امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاکستان کمیونٹی کی جانب سے ہیوسٹن میں اپنے اعزاز...
لاہور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے 146 ججوں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن...
لاہور پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے وکلا رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کے ہمراہ...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے عامر فدا پراچہ کو ایم ڈی بیت المال تعینات کردیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد...