لاہور(خبر نگار)جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے گروپ کے آخری میچ میں پاکستان کو ارجنٹائن کے خلاف 3-4 سے شکست ہوگئی، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔بھوبنیشور میں جاری مینز ہاکی جونیئر ورلڈکپ کے گروپ ڈی میں پاکستانی ٹیم اپنے آخری پول میچ میں ارجنٹائن کے مدمقابل آئی۔پہلے کوارٹر میں ارجنٹینا کو 0-1 کی برتری حاصل تھی، جبکہ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے عبدالرانا نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا۔20 ویں منٹ میں ارجنٹائن نے گول کر کے 2-1 کی برتری حاصل کرلی، پاکستان کے رضوان علی نے 28ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ پھر برابر کردیا۔دو منٹ بعد ارجنٹینا نے ایک اور گول کر کے سبقت حاصل کرلی، 47 ویں منٹ میں ارجنٹائن نے گول کر کے برتری 2-4 کرلی۔پاکستان نے 53 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے خسارہ تو کم کیا لیکن 3-4 سے مقابلہ ارجنٹائن کے نام رہا اور پاکستان کوارٹر فائنل کی دور سے باہر ہوگیا۔
لاہوراحتساب عدالت میں مزید 2 نئے ججز تعینات ہونے کی وجہ سے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور خواجہ برادران کے کیسز...
اسلام آبادحکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق...
لاہور ایف آئی اے نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رحیم یارخان...
اسلام آبادمسلم لیگ کی حکومت نےسابق دور حکومت میں کملاگت کے مکانات اور نوجوانوں کے کاروبار کے لیے متعارف...
لاہوراحتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز...
اسلام آ باد و فا قی حکومت نے بریگیڈیئر مظفر علی رانجھا کو وزیراعظم معائنہ کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا...
لاہورپنجاب حکومت نے زیر تبادلہ بطور کمشنر عمران سکندر کو تبدیل کر کےسیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ...
لاہور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز آج سے ضمنی انتخابی مہم کاآغاز کریں گی ۔وہ آج پی پی 167گرین ٹاؤن...