علاقائی سلامتی و خطے کی صورتحال،پاک روس مذاکرات آج ماسکو میں ہونگے

29 نومبر ، 2021

اسلام آباد(فاروق اقدس،نامہ نگار خصوصی)پاکستان اور روس کے درمیان علاقائی سلامتی، خطے کی صورتحال اور افغان امن و استحکام پر مذاکرات آج ماسکو میں شروع ہونگے، اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کیلئے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر معیدیوسف اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کی دعوت پر ماسکو میں دوطرفہ سلامتی امور اور دیگر معاملات پر مذاکرات کرینگے، مذاکرات میں افغان امن و سلامتی کے معاملات سرفہرست ہونگے، مذکورہ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر معیدیوسف ماسکو سے قازقستان جائیں گے جہاں وہ دو دسمبر کو نورسلطان میں قازق ہم منصب کے ساتھ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم مشاورت کرینگے۔