بھارتی حکومت امریکی کمپنی سربراہ ایلون مسک کے پیچھے پڑ گئی ،انٹرنیٹ کمپنی پر وار

29 نومبر ، 2021

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی حکومت امریکی کمپنی سربراہ ایلون مسک کے پیچھے پڑ گئی اور اب انٹرنیٹ کمپنی اسٹار لنک کو کام سے روکا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی ا سٹارلنک کمپنی کو بھارت میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کیلئے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے باضابطہ لائسنس لینے کا کہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے جمعے کو کہا ہے کہ اسٹارلنک کے پاس بھارت میں اپنی انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنس نہیں ہے۔بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو بھی یہ ہدایت کی ہے کہ وہ سٹارلنک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کو سبسکرائب نہ کریں کیونکہ ایلون مسک کی کمپنی نے ڈیپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) سے ان سروسز کے لیے لائسنس حاصل نہیں کیا ہے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سٹارلنک نے انڈیا میں اپنی انٹرنیٹ سروسز کے لیے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سٹارلنک کی ویب سائٹ سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ صارفین اس سروس کو بھارت کے علاقے میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔