ن لیگ کی کھلم کھلا ووٹ خریداری پر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا ہوگا،شہباز گل

29 نومبر ، 2021

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ این اے 133میں مسلم لیگ ن جس طرح کھلم کھلا ووٹ خرید رہی ہے الیکشن کمیشن کو اس پر ایکشن لینا ہوگا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اس پر ایکشن لینے میں تاخیر کی تو الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔