ایف بی آر نے حیدرآباد میں غیر اسٹیمپ شدہ چینی کے 172 تھیلے ضبط کرلیے

29 نومبر ، 2021

کراچی(جنگ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے ذریعے حیدرآباد میں آپریشن کرکے172غیراسٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط کرلیے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے غیراسٹیمپ شدہ چینی کے خلاف حیدرآباد میں کارروائی کی اور گودام سے 172غیراسٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط کرلیے۔ترجمان نے بتایا کہ ٹیم نے ٹاورمارکیٹ حیدرآباد میں 12چینی کے گوداموں کو چیک کیا، ٹیم نے سیلزٹیکس ایکٹ اورسیلزٹیکس رولزکی خلاف ورزی پرچینی ضبط کی۔ترجمان کے مطابق ٹیموں نے لاہور اور راولپنڈی میں شوگرڈیلرزکی کاروباری حدود میں بھی آپریشنز کیے، راولپنڈی میں چینی کےتمام تھیلوں پر ٹیکس اسٹیمپ چسپاں تھے۔