مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم ہلاک

29 نومبر ، 2021

لاہور(کر ائم رپورٹرسے) لاہور کے علاقہ مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس گرفتارملزم بلال کو ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لیکر جارہی تھی، ملزم کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، زیرحراست بلال ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مارا گیا، سی آئی پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کو کوئی نقصان نہ پہنچا، تمام اہلکار محفوظ محفوظ رہے ، مرنیوالا بلال تھانہ مناواں، ہیئرسمیت دیگر تھانوں میں ڈکیتی کےکئی مقدمات میں گرفتار تھا۔ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 33 سالہ بلال ولد ریاض کی لاش مردہ کو پولیس نے مردہ خانے میں منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ۔