پاکستان کو کسی عالمی قوت کی کالونی بننے نہیں دینا،ملکی بقا کی جنگ آخری سانس تک لڑیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

29 نومبر ، 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلط شدہ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ لاڑکانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو کچھ ملک میں آج ہو رہا ہے اس سے ملکی بقا داؤ پر لگی ہوئی ہے، جعلی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔ ہم نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں، آج عزم کرنا ہے کہ ملک کو کسی بین الاقوامی قوت کی کالونی بننے نہیں دینا، پاکستان کی بقا کی جنگ آخری سانس تک لڑیں گے، ریاست کی بقا کا دارومدار معیشت پر ہے جبکہ دفاع پر دارومدار ثانوی ہے۔ن کاکہنا تھا کہ آج بنگلادیش، انڈونیشیا اور ملائشیا کی معیشتیں ترقی کر رہی ہیں لیکن پاکستان واحد ملک ہے جس کی سالانہ قومی پیداوار صفر سے بھی نیچے گئی ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معشیت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، چیلنج یہ ہے کہ کس طرح ملک کو واپس اپنی ٹانگوں پر کھڑا کیا جائے۔