فیصل آباد(شہباز احمد) آٹھویں فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کے دوسرے روز پہلے سیشن میں عالمی ادب کی میزان میں ہمارا ادب کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے غازی صلاح الدین نے کہا کہ بڑا ادب انہی معاشروں میں پیدا ہوتا ہے جن کی کوئی ثقافتی حیثیت ہوتی ہے۔ اصغر ندیم سید نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمارے ادیبوں میں کسی جوہر کی کمی ہے جو دوسری زبانوں کے ادیبوں کو حاصل ہے۔ ناصر عباس نیر نے کہا کہ عالمی ادب بنیادی طور پر قومی ادب کے مجموعے کا نام ہے۔ سعید نقوی نے کہا کہ ہم ادب کو منطق کے طور پر لکھتے ہیں جس کی وجہ سے کردار مقید ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادب صرف ادیب کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ لکھنے اور پڑھنے والے کے درمیان ایک مکالمہ ہے۔ دوسرے سیشن میں اسامہ صدیق کے ناول ʼچاند کو گل کریں تو ہم جانیںʼ سے متعلق مشرف علی فاروقی نے ان سے گفتگو کی۔ تیسرے سیشن میں ʼتماشہ گر کچھ خوابوں کےʼ کے موضوع پر بی گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لکھنے میں غیر ذمے دار ہیں تو یہ ایک مجرمانہ اقدام ہے۔ فصیح باری خان نے کہا کہ گاوں کی کہانی کوئی بھی نہیں کرنا چاہتا کہ اس میں ریٹنگ کم ہے۔ شیبا عالم نے کہا کہ ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں وہاں سچ بہت سوچ سمجھ کر بولنا پڑتا ہے کیونکہ معاشرے میں برداشت اور رواداری بہت کم ہے۔ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کے دوسرے دن کے آخری سیشن میں نور جہاں بلگرامی نے ʼفن کا اعجازʼ (پاکستان پویلئن دبئی ایکسپو 2021) کے حوالے سے میزبان رشمسید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس پراجیکٹ کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے نظریے سے ڈیزائن کیا ہے۔
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری آج اپنے دوسرے دور صدارت میں پارلیمنٹ کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے...
اسلام آبادایک بڑی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ موجودہ حکومتی بندوبست نے واکوگ کا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے محصولات جمع کرنے کے مجموعی ہدف 9415 ارب روپے تبدیل کیے بغیر مالی سال...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر پاکستان میں متعین تمام ممالک کے سفراء کو...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ چیف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈسپوزل پر موجود...