اسلام آباد (آئی این پی)ماہرین صحت نے پاکستان میں تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکسوں میں 37 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے تاکہ اس کی کھپت میں کمی، محصولات میں اضافہ اور تمباکو نوشی سے وابستہ صحت کے اخراجات میں فرق کو کم کیا جاسکے۔اس مجوزہ اضافے سے حکومتی محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جس کا تخمینہ موجودہ 240 ارب روپے سے بڑھ کر 336 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ مہم برائے تمباکو فری کڈز ( سی ٹی ایف) کے کنٹری نمائندہ ملک عمران احمد نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو کے استعمال کو روکنے کیلئے تمباکو پر زیادہ ٹیکس اہم اقدام ہے۔ یہ صنعت ٹیکسوں میں کم از کم 40 فیصد اضافے کو برداشت کر سکتی ہے، اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے پاکستان کو سگریٹ کیلئے سنگل ٹیئر ٹیکس ڈھانچہ متعارف کرانے کی سفارش کی ہے، ہیومن ڈیولپمنٹ فائونڈیشن (ایچ ڈی ایف )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محبوب الحق تمباکو ٹیکس کو فروغ دینے کے فوائد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو ٹیکس سستی اور کھپت کو کم کرنے کے لئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور موثر آلہ ہے۔ انہوں نے تمباکو کی تمام مصنوعات کی سخت ریگولیشن کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک صحت مند اور زیادہ خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے ایچ ڈی ایف کے پختہ عزم کا اعادہ کیا جہاں ہمارے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرکے منیجنگ ڈائریکٹر محمد آصف اقبال نے کہا کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کا قیمتوں میں تبدیلیوں پر ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹیکس لگانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
پیرس نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی اولین...
قدریہ شام میں معزول صدر بشار الاسد کے والد اور سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کردیا۔ اے ایف پی کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پار لیمانی سیکرٹری خزانہ سعد وسیم نے بتایاہےکہ مہنگائی کی...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا...
اسلام آبادپاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے ایک اور اچھی خبر آگئی، یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں...
تہران ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے سے ایران کمزور نہیں...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس شروع ہوا تو ارکان کی کافی تعداد ایوان میں موجود تھی ،پریذائیڈنگ افسر عرفان الحق...
کراچی سنیئر صحافی اور کر کٹ مبصرعالیہ رشید کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےبورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کردیا گیا۔...