لاہور( رب نواز خان)امتحانی نظام کے ماہرین اور امتحانی بورڈزکے سابقہ وموجودہ افسران نےامیدواران کے پرچے پبلک کرنے کو ناممکن قرار دے دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ا میدواران کے پرچے بورڈ قوانین کے تحت پبلک نہیں کیے جاسکتےتاہم کسی امیدوار کے پرچے تبدیل ہونے کا امکان بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ پرچوں پر بار کوڈ لگا اور سیریل نمبر لگا ہوتا ہے جبکہ امیدوار اپنی حاضری لگاتے ہوئے بھی حاضری شیٹ پر رولنمبر تحریر کرتے ہیں۔ امتحانی پرچے جوابی شیٹس پبلک کرنے کے حوالےسے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ انور فاروق نے کہا کہ امیدواران کے پرچے پبلک کرنے کی بورڈ قوانین میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔جب کوئی امیدوار ری چیکنگ کے لیے درخواست دیتا ہے توسیکنڈری بورڈ اس امیدوار کو اس کی جوابی کاپی مہیا کر دیتا ہے جو امیدوار کو خود دیکھنے کے لیے مہیا کر دی جاتی ہے جبکہ اس موقع پر پیپر سیٹر اور پیپر چیکر بھی موجود ہوتا ہے تاکہ وہ تسلی سے دیکھ سکے ۔ اگر کسی حوالےسے امیدوار کو اعتراض ہوتا ہے تو وہ بورڈ قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے دور کیا جا تا ہے،تاہم یہ طالب علم کی حد تک ہوتا ہے اور کوئی دوسرا اس کاپی کو دیکھنے کا مجاز نہیں ہوتا۔ اس کاپی کو پبلک نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرچہ جوابی کاپی تبدیل ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔ہر ایک امیدورا کی جوابی کاپی پر سے رولنمبر والا حصہ الگ الگ پھاڑ جاتا ہےاور اس پر خفیہ رولنمبر لگائے جاتے ہیں جبکہ رولنمبر والا حصہ بے ترتیبی سے پھاڑا جاتا ہے تاکہ بعد ازاں اگر کسی امیدوار کو یہ اعتراض ہو کہ جوابی کاپی اس کی نہیں ہے تو جوابی کارولنمبر والا پھٹا ہوا حصہ اس جوابی کاپی سے ملا کر دیکھ لیاجائے اس سےبھی ثابت ہوجاتا ہےکہ جوابی کاپی اسی امیدوار کی ہے۔
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ ملک...
ملک وال،پھالیہ تھانہ پھالیہ کی حدود میں 12 گھنٹوں میں ڈکیتی اور قتل کی چار وارداتیں ، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی...
کامونکیوالد اور دیگر رشتہ داروں کے مبینہ تشدد سے کمسن بچہ دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ رتہ باجوہ کےمقبول احمد...
فیصل آباد رسالیوالہ ریلوے لائن پر کھلے پھاٹک نے بہن بھائی کی جان لے لی ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق اروڈی...
لاہور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے مختلف کالعدم تنظیموں کے9 دہشت گرد گرفتار کر...
کراچی کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 7...
اسلام آبادوفاقی دارلحکومت میں پانی کی شدید قلت،پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور حکومتی بے حسی کے خلاف سیکٹر...
پشاورہائی کورٹ کے وکیل پرتشدد کے معاملے پر پشاور کی مقامی عدالت نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد کی عبوری...