پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے میڈ ان پاکستان3.0پروگرام کے تحت جاپان کو براہ راست برآمدات کا آغاز

02 جون ، 2024

اسلام آباد(پ ر)پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی ٹی سی) نے اپنے پروگرام میڈ ان پاکستان3.0کے تحت اپنے جدید ترین تمباکو فری نکوٹین پاؤچز ویلو کی جاپان کو براہ راست برآمدات کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال تھے۔ واضح رہے کہ پی ٹی سی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی سب سے پہلی بین الاقوامی کمپنی تھی۔ پی ٹی سی نے پاکستان سے برآمدات کا اپنا یہ جامع پروگرام اپریل 2019میں حکومت وقت کی برآمدات میں اضافے کے عزم کے تحت لانچ کیا تھا۔اس وقت سگریٹ اور پراسس شدہ تمباکو دنیا کے مختلف ممالک کو برآمد کیا جاتا تھا۔اس وقت سے اس پروگرام نے 157ملین امریکی ڈالرز اکٹھا کیے ہیں جس سے قومی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ویلو کی جاپان کو بر آمد سے امید کی جا رہی ہے کہ غیر ملکی زر مبادلہ میں 50ملین امریکی ڈالرز کا نمایاں اضافہ ہو گا۔