نارووال(نمائندہ جنگ)سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ہرشعبہ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے میں ان لوگوں سے پوچھتا ہوں جنہوں نے نیا پاکستان کے نام پر ووٹ دئیے تھے کہ عمران خان کا احتساب کریں ان کے ساتھ دھوکہ کیوں کیاگیا نیا پاکستان کا خواب بیچ کر انہیں ڈروانا پاکستان کیوں دکھایاگیا آج کوئی بھی شخص اپنے وسائل میں رہ کر اپنا بجٹ نہیں چلا سکتا۔ پی ڈی ایم اپنی تحریک اس وقت جاری رکھے گی جب تک عمران خان سے عوام استعفے نہیں لے لیتے اس کا واحد حل ملک میں نئے منصافانہ انتخاب ہیں ملک کے اندر گیس کا جو بحران ہے اس کی مذمت کرتا ہوں حکومت کی نااہلی کی سزا آج گھر گھر عوام بھگت رہی ہے ۔ نیشنل پریس کلب نارووال میں بابائے صحافت ایم حفیظ اللہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باباجی ایم حفیظ اللہ کی وفات ہمارے لئے کھٹن مرحلہ ہے اور ان کی خدمات کو عقیدت کی نظر سے دیکھتے ہیں وہ تحریک پاکستان کے انسائیکلو پیڈیا تھے۔باباجی نے ہمیشہ نظریے کی صحافت کو فروغ دیا اور ان کی صحافت آب حیات کی طرح ہوتی تھی صحافت کے لوگ ہماری آواز ہیں صحافت اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے مگر اب صحافت کے پیمانے بدل گئے ہیں تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے۔
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری آج اپنے دوسرے دور صدارت میں پارلیمنٹ کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے...
اسلام آبادایک بڑی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ موجودہ حکومتی بندوبست نے واکوگ کا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے محصولات جمع کرنے کے مجموعی ہدف 9415 ارب روپے تبدیل کیے بغیر مالی سال...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر پاکستان میں متعین تمام ممالک کے سفراء کو...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ چیف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈسپوزل پر موجود...