حکومت نے ہرشعبہ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے ،احسن اقبال

29 نومبر ، 2021

نارووال(نمائندہ جنگ)سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ہرشعبہ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے میں ان لوگوں سے پوچھتا ہوں جنہوں نے نیا پاکستان کے نام پر ووٹ دئیے تھے کہ عمران خان کا احتساب کریں ان کے ساتھ دھوکہ کیوں کیاگیا نیا پاکستان کا خواب بیچ کر انہیں ڈروانا پاکستان کیوں دکھایاگیا آج کوئی بھی شخص اپنے وسائل میں رہ کر اپنا بجٹ نہیں چلا سکتا۔ پی ڈی ایم اپنی تحریک اس وقت جاری رکھے گی جب تک عمران خان سے عوام استعفے نہیں لے لیتے اس کا واحد حل ملک میں نئے منصافانہ انتخاب ہیں ملک کے اندر گیس کا جو بحران ہے اس کی مذمت کرتا ہوں حکومت کی نااہلی کی سزا آج گھر گھر عوام بھگت رہی ہے ۔ نیشنل پریس کلب نارووال میں بابائے صحافت ایم حفیظ اللہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باباجی ایم حفیظ اللہ کی وفات ہمارے لئے کھٹن مرحلہ ہے اور ان کی خدمات کو عقیدت کی نظر سے دیکھتے ہیں وہ تحریک پاکستان کے انسائیکلو پیڈیا تھے۔باباجی نے ہمیشہ نظریے کی صحافت کو فروغ دیا اور ان کی صحافت آب حیات کی طرح ہوتی تھی صحافت کے لوگ ہماری آواز ہیں صحافت اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے مگر اب صحافت کے پیمانے بدل گئے ہیں تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے۔