اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سن رہے ہیں ۔ تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں‘ کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب، 400 ارب کی چینی، غریبوں کی دوائیاں کھا گئے اور صرف کنٹینر کی گفتگو۔ خود عوام کی چینی آٹا کھاؤ اور عوام تقریریں کھائیں ، خود بجلی گیس اور کورونا فنڈ کے پیسے کھاؤ اور عوام تقریریں کھائے؟ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں۔ واحد حکومت ہے عمران صاحب خود اور کرائے کے ترجمانوں کو کنٹینر سے اترنے نہیں دے رہے۔ اتوار کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ 15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سن رہی ہے، تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں۔ عوام کے پاس روٹی پکانے کے لئے گیس نہیں۔
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ ملک...
ملک وال،پھالیہ تھانہ پھالیہ کی حدود میں 12 گھنٹوں میں ڈکیتی اور قتل کی چار وارداتیں ، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی...
کامونکیوالد اور دیگر رشتہ داروں کے مبینہ تشدد سے کمسن بچہ دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ رتہ باجوہ کےمقبول احمد...
فیصل آباد رسالیوالہ ریلوے لائن پر کھلے پھاٹک نے بہن بھائی کی جان لے لی ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق اروڈی...
لاہور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے مختلف کالعدم تنظیموں کے9 دہشت گرد گرفتار کر...
کراچی کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 7...
اسلام آبادوفاقی دارلحکومت میں پانی کی شدید قلت،پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور حکومتی بے حسی کے خلاف سیکٹر...
پشاورہائی کورٹ کے وکیل پرتشدد کے معاملے پر پشاور کی مقامی عدالت نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد کی عبوری...