اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان سے دو کروڑ ڈالرز مالیت کی سگریٹ کی برآمد کا آرڈر روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔جس کے لئے مختلف جواز بنائے جارہے ہیں ۔ باخبر ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایس آر او میں ترمیم کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ جو بچوں کو سگریٹ کی فروخت سے متعلق قانون کے بارے میں ہے، اس کے تحت سگریٹوں کے چھوٹے پیکٹوں کی فروخت کی اجازت ہوتی ہے۔ یہ فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول(ایف سی ٹی سی) کے مقررہ پیمانے پر پورااترتا ہے ۔ پاکستان میں20 سگریٹوں کے پیکٹ فروخت کرنے کی اجازت ہے مذکورہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی ٹی سی) نے ایس آراو کے رول 2 کے ذیلی رول-3 میں ترمیم کی درخواست کی ہے تاکہ 10 سگریٹس پر مشتمل پیکٹوں کی سوڈان برآمد کو ممکن بنایا جاسکے ۔پاکستان میں صرف 20 سگریٹوں پر مشتمل پیکٹس فروخت کرنے کی اجازت ہے ۔ تاکہ ایف سی ٹی سی کی شرائط کی تعمیل کی جاسکے ۔ ایف سی ٹی سی کے آرٹیکل16(3)کی روشنی میں مجوزہ ترامیم کمیٹی میں زیر غور آئیں ۔ جس کا پاکستا ن بھی دستخط کنندہ ہے۔ قانون و انصاف ڈویژن نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ وزارت قانون کی رائے کے بغیر اجلاس کی تفصیلات وزیر اعظم کو پیش کردی گئیں ۔ وزیراعظم کے دفتر نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری نکات پر مشتمل تفصیلات کمیٹی کو واپس کردیں ۔دریں اثنا ءوزیراعظم آفس نے معاملہ قانون و انصاف ڈویژن کو واپس کرتے ہوئے ازسرنو جائزے کی ہدایت کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزارت قانون کا موقف ہے کہ ایف سی ٹی سی کے مذکورہ آرٹیکل کے تحت سگریٹ کھلے یا 10 کے پیکٹ میں فروخت کرنے پر پابندی ہے۔
پیرس نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی اولین...
قدریہ شام میں معزول صدر بشار الاسد کے والد اور سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کردیا۔ اے ایف پی کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پار لیمانی سیکرٹری خزانہ سعد وسیم نے بتایاہےکہ مہنگائی کی...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا...
اسلام آبادپاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے ایک اور اچھی خبر آگئی، یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں...
تہران ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے سے ایران کمزور نہیں...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس شروع ہوا تو ارکان کی کافی تعداد ایوان میں موجود تھی ،پریذائیڈنگ افسر عرفان الحق...
کراچی سنیئر صحافی اور کر کٹ مبصرعالیہ رشید کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےبورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کردیا گیا۔...