گوادر میں ترقی برائے نام ، پینے کاپانی میسر ہے نہ بجلی، پراپرٹی ریٹ گر گئے اربوں کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ،وزیراعظم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ

29 نومبر ، 2021

گوادر(نامہ نگار)گوادر میں ترقی برائے نام ، پینے کاپانی میسر ہے نہ بجلی، پراپرٹی ریٹ گر گئے، اربوں کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ،وزیراعظم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔گوادر میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث گوادر میں پراپرٹی کے دام گر گئے، گوادر میں ترقی برائے نام رہ گئی،پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ بجلی، گوادر اولڈ سٹی کا برُا حال ، مرکزی بازار سے گزرنےتک محال ہوگیا ہے،ایسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کار سرمایہ کاری سے ہچکچانے لگے،ادھر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پاس اولڈ سٹی کو بنانے کے لئے اربوں روپوں کا فنڈ موجود ہیں لیکن ترقیاتی کام ابھی تک سُست روی کا شکار ہیں۔