ن لیگ کے میاں منور اقبال پی ٹی آئی میں شامل

29 نومبر ، 2021

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) میاں منور اقبال نے نواز لیگ شیخوپورہ کی صدارت کا عہدہ چھوڑ دیا یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی انہوں نے بتایا کہ میری ہمدردیاں اب صوبائی وزیر میاں خالد محمود کے ساتھ ہیں نواز لیگ کے ذرائع کے مطابق میاں منور اقبال کو نواز لیگ کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر جماعت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔