خیبر، لنڈی کو تل ( نمائند گا ن جنگ )پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ضلع خیبر باڑہ میں اے این پی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعلیٰ عمران آفریدی کی ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان وزیراعظم نہیں بلکہ پاکستان میں آئی ایم ایف کا ٹیکس کلکٹر ہیں، قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ خیبرپختونخوا میں ادغام کے وعدے پورے نہیں کئے گئے، پی ٹی آئی کی حکومت قبائلی عوام کا3 فیصد این ایف سی میں حصہ اور سالانہ 110 ارب اضافی گرانٹ بھی کھاگئی ہے،ہر پاکستانی کی طرح قبائل کے عوام کو بھی پی ٹی آئی حکومت نے دھوکہ دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر پورے پاکستان سمیت قبائل کے عوام کو اُن کا حق دلائے گی اور ان سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرنے کے علاوہ یہاں ترقی، تعمیر اور خوش حالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی عمران آفریدی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی کو خیبر میں نہیں بلکہ پورے صوبے میں تقویت ملے گی، مسلم لیگ ن پھر سے اقتدار میں آکر سابق فاٹا کے عوام کو ان کا حق واپس دلائے گی، سابق فاٹا کے عوام کو مسلم لیگ ن اور شیر کا ساتھ دینا ہو گا، یہاں کے عوام کو کئی بار دیگر سیاسی جماعتوں اور نمائندوں نے جھوٹے وعدوں سے ورغلایا ہے یہاں کے غیور عوام نے قیام پاکستان کے وقت بھی مسلم لیگ کا ساتھ دیا تھا اور اب بھی مسلم لیگ ن کا بھر پور ساتھ دیں، برقمبر خیل تحصیل باڑہ میں جلسہ عام سے انجینئر امیر مقام کے علاوہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے عمران آفریدی،اختیار ولی خان، شازیہ اورنگزیب،فقیر محمد ،ظاہر شاہ،سعد اللہ آفریدی،عابد فیض آفریدی،اصغر خان آفریدی، سردار اعظم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں ہزاروں افراد نے بھر شرکت کی اور جوشیلے انداز میں نعرے بازی کی اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو حیات آباد پشاور سے سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں باڑہ پہنچایا گیا اور راستے میں جگہ جگہ ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اپنے خطاب میں انجینئر امیر مقام نے عمران آفریدی اور انکے ساتھیوں کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران آفریدی کی شمولیت سے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں مزید مضبوط اور مستحکم ہو گئی ہے۔
لاہورسینئر صوبائی وزیر اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ امریکی...
لاہور لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے جہاز کی لاہور ایئرپورٹ...
لاہور پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے پر پانچ جولائی کو...
لاہور،نارووال وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر...
اسلام آباد امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے دیئے گئے...
سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’خالصتان ‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم...
لاہور حکومت پنجاب نے صوبے میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سےمتعلقہ اضلاع میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا...
اسلام آ باد وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک...