خیبر، لنڈی کو تل ( نمائند گا ن جنگ )پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ضلع خیبر باڑہ میں اے این پی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعلیٰ عمران آفریدی کی ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان وزیراعظم نہیں بلکہ پاکستان میں آئی ایم ایف کا ٹیکس کلکٹر ہیں، قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ خیبرپختونخوا میں ادغام کے وعدے پورے نہیں کئے گئے، پی ٹی آئی کی حکومت قبائلی عوام کا3 فیصد این ایف سی میں حصہ اور سالانہ 110 ارب اضافی گرانٹ بھی کھاگئی ہے،ہر پاکستانی کی طرح قبائل کے عوام کو بھی پی ٹی آئی حکومت نے دھوکہ دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر پورے پاکستان سمیت قبائل کے عوام کو اُن کا حق دلائے گی اور ان سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرنے کے علاوہ یہاں ترقی، تعمیر اور خوش حالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی عمران آفریدی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی کو خیبر میں نہیں بلکہ پورے صوبے میں تقویت ملے گی، مسلم لیگ ن پھر سے اقتدار میں آکر سابق فاٹا کے عوام کو ان کا حق واپس دلائے گی، سابق فاٹا کے عوام کو مسلم لیگ ن اور شیر کا ساتھ دینا ہو گا، یہاں کے عوام کو کئی بار دیگر سیاسی جماعتوں اور نمائندوں نے جھوٹے وعدوں سے ورغلایا ہے یہاں کے غیور عوام نے قیام پاکستان کے وقت بھی مسلم لیگ کا ساتھ دیا تھا اور اب بھی مسلم لیگ ن کا بھر پور ساتھ دیں، برقمبر خیل تحصیل باڑہ میں جلسہ عام سے انجینئر امیر مقام کے علاوہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے عمران آفریدی،اختیار ولی خان، شازیہ اورنگزیب،فقیر محمد ،ظاہر شاہ،سعد اللہ آفریدی،عابد فیض آفریدی،اصغر خان آفریدی، سردار اعظم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں ہزاروں افراد نے بھر شرکت کی اور جوشیلے انداز میں نعرے بازی کی اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو حیات آباد پشاور سے سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں باڑہ پہنچایا گیا اور راستے میں جگہ جگہ ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اپنے خطاب میں انجینئر امیر مقام نے عمران آفریدی اور انکے ساتھیوں کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران آفریدی کی شمولیت سے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں مزید مضبوط اور مستحکم ہو گئی ہے۔
اسلام آباداٹارنی جنرل آفس کو فیض آباد انٹر چینج پردھرنا دلوانے کی ذمہ داری کے تعین کے حوالے سے قائم تین...
اسلام آباد بجلی صارفین پر مزید بوجھ صفحڈالنے کے لئے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ایک اور درخواست...
لاہورچیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک...
لاہو لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 81 گجرانوالہ سے ن لیگ کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم...
کراچی امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے حملے کے جواب میں اسرائیل مخمصے کا شکار ہے، اسرائیل کے پاس بہت کم آپشنز...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میںتقرر و تبادلے،چیف فنانس اینڈ اکائونٹس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پاکستان...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے...
اسلام آباد پاکستان کے وزیر دفاع اور مسلم لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیض آباد کمیشن رپورٹ...