گھر کے اندر پانی کے ٹینک سے 3 سالہ بچے کی لاش ملی

29 نومبر ، 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں گھر کے اندر پانی کے ٹینک سے تین سالہ بچے کی لاش ملی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق تین سالہ کامل دو روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے اسے بہت تلاش کیا لیکن وہ نہ مل سکا ، اتوار کی شب اہل خانہ نے گھر کے اندر واقع زیر زمین پانی کے ٹینک میں دیکھا تو کامل کی لاش وہاں موجود تھی، لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بچے کی موت کی تصدیق کردی ۔