بیٹی کےاغوا ءمیں مزاحمت پر ریٹائرڈٹیچرقتل،لواحقین کا احتجاج

29 نومبر ، 2021

بصیرپور(نامہ نگار) روہیلہ روڈکے رہائشی ماسٹراسلم کی طالبہ بیٹی پر پنکچرمستری غلام نبی بری نظررکھتا تھاجس نے کچھ عرصہ قبل اسے اغواکرنے کی کوشش بھی کی تھی جسکے مقدمہ کے اندراج کیلئے ماسٹراسلم نے عدالت میں رٹ دائرکررکھی تھی. گذشتہ شب ڈھائی بجے غلام نبی اپنے بھائی پرویزاورتین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ سیڑھی لگاکرماسٹراسلم کے مکان میں داخل ہوگیا اور طالبہ کوگن پوائنٹ پراغواکرنے کی کوشش کی جس میں مزاحمت پرملزموں نے فائرنگ کردی جس سے ماسٹراسلم بائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیاجولاہورہسپتال پہنچ کردم توڑ گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ملزموں کی عدم گرفتاری پرلواحقین اوراہل محلہ نے روہیلہ روڈبلاک کرکے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔