پریمیئر لیگ میں آرسنل، آسٹن ولا اور لیور پول نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

29 نومبر ، 2021

لندن(نیٹ نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے نیو کاسل یونائیٹڈ، آسٹن ولانے کرسٹل پیلس اور لیور پول نے سائوتھپمٹن کو شکست دے دی۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔ ایمرٹس سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں آرسنل نے نیو کاسل یونائیٹڈ کو 0-2 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے بوکائیو ساکا اور گیبریئل مارٹنیلی نے ایک، ایک گول کیا۔ سیلہرسٹ پارک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹن ولانے کرسٹل پیلس کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔