کورونا سے مزید5افراد جاں بحق،اموات 28709تک پہنچ گئیں

29 نومبر ، 2021

اسلام آباد،لاہور (صباح نیوز،جنرل رپورٹر) مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 5 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 28709 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے303نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13719تک پہنچ گئی۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح 0.81فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک7 کروڑ 99 لاکھ 3 ہزار 178 افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 47ہزار 862 افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک4کروڑ98 لاکھ44ہزار 419 افراد کو مکمل کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1لاکھ 7ہزار 453 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس ویکسین کی 12کروڑ 23 لاکھ 19 ہزار 215 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2لاکھ 53 ہزار60کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ 84 ہزار 189 تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے12 لاکھ41 ہزار761 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد 946 تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 96.7فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے172مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد767تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 269 تک پہنچ گئی۔ملک بھرمیں 15سے 18سال کی عمر کے افراد کو بھی کو روناوائرس کی ویکسین لگا نے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔