پنجاب، ڈینگی سے 4افراد جاں بحق، 113نئے مریض رپورٹ

29 نومبر ، 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی ہسپتالوں میں آمد کاسلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران مزید 4افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ صوبہ بھر سے ڈینگی کے 113 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 88 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران گوجرانولہ سے ڈینگی کے 7، راولپنڈی سے 4 جبکہ ملتان میں 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد، بہاولنگر،گجرات اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے2دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔