بے گناہ ہوںکو رہا اورلاپتہ افراد کو منظرعام پر لایا جائے،پی ٹی ایم

29 نومبر ، 2021

کوئٹہ(امین اللہ فطرت)پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتون نے کہاہے کہ تمام سیاسی کارکنوں و بے گناہ گرفتار پشتونوں کو رہا کیا جائے، ظلم کا سلسلہ بندکرکے لاپتہ افراد کو منظرعام لایا جائے ہمیں جان بوجھ کرغلامی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، سندھ حکومت کی جانب علی وزیر کیس میں تاخیر کی گئی ،سندھ حکومت علی وزیر کے کیس میں کسی کی مدد گار نہ بنے،12دسمبر کو ٹانک اور کراچی میں جلسوں کے بعد ملک بھر میں لانگ مارچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کیلئے جلسہ سے خطاب میں کیا۔ جلسہ سے اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی،پی ٹی ایم کے رہنماوں نورباچا،ملک عبدالمجید کاکڑ،نوراللہ ترین،اے این پی کےمرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر، پشتونخوامیپ کےخوشحال خان کاکڑ، پی ٹی ایم کے زبیر شاہ آغا،ملابہرام و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔