لاہور(خبر نگار)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ یہ آڈیوز ویڈیوز ایک ہی فاؤنڈری سے نکلتی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی مقاصد کیلئے آڈیو ویڈیو لیکس کا استعمال پرانی روایت ہے جو برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ لیکن ان آڈیو ویڈیوز کے تخلیق کار انہیں کمرہ عدالت میں لے جانے سے گھبراتے ہیں کیونکہ وہ انہیں ثابت نہیں کر سکتے۔ وہ صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ان ویڈیوز کی آڑ میں اتنی گرد اڑائیں کی ان کی کرپشن چھپ جائے لیکن کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ چھپ نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آڈیوز ویڈیوز ایک ہی فاؤنڈری سے نکلتی ہیں، ایک ہی کاریگر کے فن پارے ہیں۔ آپ چاہیں تو اسے "اتفاق" بھی کہہ سکتے ہیں۔ حسان خاور نے مقامی ہوٹل میں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کیلئے منعقدہ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں ان کا اہم کردار ہے۔
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ ملک...
ملک وال،پھالیہ تھانہ پھالیہ کی حدود میں 12 گھنٹوں میں ڈکیتی اور قتل کی چار وارداتیں ، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی...
کامونکیوالد اور دیگر رشتہ داروں کے مبینہ تشدد سے کمسن بچہ دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ رتہ باجوہ کےمقبول احمد...
فیصل آباد رسالیوالہ ریلوے لائن پر کھلے پھاٹک نے بہن بھائی کی جان لے لی ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق اروڈی...
لاہور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے مختلف کالعدم تنظیموں کے9 دہشت گرد گرفتار کر...
کراچی کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 7...
اسلام آبادوفاقی دارلحکومت میں پانی کی شدید قلت،پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور حکومتی بے حسی کے خلاف سیکٹر...
پشاورہائی کورٹ کے وکیل پرتشدد کے معاملے پر پشاور کی مقامی عدالت نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد کی عبوری...