لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں فضائی آلودگی برقرار

29 نومبر ، 2021

کراچی (جنگ نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی دسویں نمبر پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی فیصل آباد میں ہے، دوسرے نمبر پر بہاولپور، تیسرے نمبر پر گوجرانوالہ اور لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ یا دھند کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسموگ کے پھیلاؤ کے خلاف لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔