جمہوری بیانیہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے‘ یوسف رضا گیلانی

29 نومبر ، 2021

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی عوامی سیاسی جمہوری جماعت ہے ملک میں جمہوری بیانیہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کی موجودگی میں مسلم لیگ ق ضلح خانیوال کے صدر سردار وہاب سلطان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ سید نیئر بخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں پیپلز پارٹی کی ملک و قوم کیلئے خدمات اور بھٹو خاندان کی قربانیاں مثالی ہیں۔