لاہور(خبر نگار)پاکستانی ٹیم چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی اور اسے 44 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ عابد علی نے 133 رنز کے دلکش اننگز کھیلی۔ تیج الاسلام نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہو گئی اور اس نے کھیل کے اختتام پر 39 رنز4 وکٹیں گنوا دیں تاہم اسے 83 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سٹیڈیم، چٹاگانگ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 145 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو عابد علی 93 اور عبداللہ شفیق 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ عابد علی نے ایک اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی۔182 کے مجموعی سکور پر پاکستان کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب فواد عالم 8 رنز بنانے کے بعد تیج الاسلام کا شکار بن گئے۔ محمد رضوان صرف 5 رنز بنا سکے، انہیں عبادت حسین نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بائولنگ کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئی اور اس نے 39 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔ مشفق الرحیم 12 اور یاسر علی 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
لاہورسینئر صوبائی وزیر اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ امریکی...
لاہور لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے جہاز کی لاہور ایئرپورٹ...
لاہور پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے پر پانچ جولائی کو...
لاہور،نارووال وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر...
اسلام آباد امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے دیئے گئے...
سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’خالصتان ‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم...
لاہور حکومت پنجاب نے صوبے میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سےمتعلقہ اضلاع میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا...
اسلام آ باد وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک...