لودھراں (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اہلیان لودھراں کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رہے گا، لودھراں کے عوا م نے مجھے جو عزت دی ہے وہ مجھ پر قرض ہے انکی خدمت سے یہ قرض چکاتارہوں گا۔ سیاست میں آنے سے پہلے لودھراں میں فلاحی کاموں کا سلسلہ شروع کیاتھا جو جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے چک نمبر 46ایم میں حاجی عطاء الرحمان اور چک نمبر 43ایم میں سرگرم پارٹی رہنما اقبال سائنچ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جہانگیر ترین نے چک نمبر 43ایم میں نئی ٹربائن نصب کروا کر واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کا افتتا ح کردیا۔گزشتہ وزٹ پر چک نمبر 43ایم کے رہائشیوں نے جہانگیر ترین کو واٹر سپلائی کی خرابی کے باعث کئی ہفتوں سے پانی کی عدم دستیابی کے مسئلے سے آگاہ کیاتھا۔ جہانگیر ترین نے چک نمبر 41ایم تارڑاں والی پل پر بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔
لاہورسینئر صوبائی وزیر اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ امریکی...
لاہور لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے جہاز کی لاہور ایئرپورٹ...
لاہور پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے پر پانچ جولائی کو...
لاہور،نارووال وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر...
اسلام آباد امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے دیئے گئے...
سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’خالصتان ‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم...
لاہور حکومت پنجاب نے صوبے میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سےمتعلقہ اضلاع میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا...
اسلام آ باد وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک...