کرتارپورراہداری کے ذریعے درباربابا گورو نانک آنیوالے226 بھارتی یاتری واپس لوٹ گئے

29 نومبر ، 2021

شکر گڑھ (نامہ نگار )کرتارپورراہداری کے ذریعے دربار بابا گورو نانک آنے والے226 بھارتی یاتری راہداری کے ذریعے واپس لوٹ گئے ۔ کرتار پور انتظامیہ نے بھارتی یاتریوں کو الوداع کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر کرتار پور محمد لطیف کا بتانا ہے کہ 306 یاتریوں کی بھارت سے آمد متوقع تھی تاہم226 یاتری دربار بابا گورو نانک کرتار پور پہنچے۔