وزیر اعظم نے سیکھتے سیکھتے ملک تباہ کردیا،نثار کھوڑو

29 نومبر ، 2021

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے وزیر اعظم نے سیکھتے سیکھتے ملک تباہ کردیا،مہنگائی اور بھوک سے تنگ عوام چوکوں پر بچے بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ملت ٹاون میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ لانگ مارچ بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔