چھٹی تھل جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی،خواتین کٹیگری میں تشنا پٹیل فاتح

29 نومبر ، 2021

لاہور(خبر نگار) چھٹی تھل جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی ، دفاعی چیمپیئن صاحبزادہ سلطان ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکے ، خواتین کٹیگری میں تشنا پٹیل نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔چھتی تھل جیپ ریلی کی پریپیئرڈ کٹیگری میں زین محمود نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 8 منٹ اور 39 سیکنڈز میں طے کر کے میدان مار لیا جبکہ دفاعی چیمپین صاحبزداہ سلطان تین منٹ 38 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ نادر مگسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔