رائفل شوٹنگ مقابلے جاری، پاک آرمی نے تین مقابلے جیت لئے

29 نومبر ، 2021

جہلم (صباح نیوز)جہلم میں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلے جاری ہیں، اب تک پاک آرمی نے تین مقابلے جیت لئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلے جاری ہیں جو 30نومبر تک جاری رہیں گے جبکہ مقابلوں کی اختتامی تقریب 2 دسمبر کو ہو گی، آرمی، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز بشمول رینجرز، فرنٹیئر کور اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے تقریباً 2500 فائررز اس کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی اس میگا شوٹنگ مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جو مختلف رینجز اور ہتھیاروں کی اقسام پر مشتمل متعدد ایونٹس پر مشتمل ہے۔پاکستان آرمی اس مقابلے کی دفاعی چیمپئن ہے،انٹرا آرمی ایونٹس میں 1024 فائررز پر مشتمل 18 ٹیموں نے حصہ لیا ۔