کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے تقریباً 42؍ دولت مشترکہ رکن ریاستوں میں 2005ء سے 685؍ ارب پائونڈز کی سرمایہ کاری کی ہے جو اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ چین عالمی سطح پر اپنی طاقت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، خارجہ پالیسی کے ماہرین نے برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جس وقت چین کیریبین جزائر کی طرف اپنا اثر رسوخ بڑھا رہا تھا اور کمزور کامن ویلتھ ریاستوں کو اپنے غلبے میں لا رہا تھا اس وقت برطانیہ سکون سے سو رہا تھا۔ یاد رہے کہ کامن ویلتھ یا دولت مشترکہ ایسے 54 ممالک کا گروپ ہے جو برطانوی سلطنت کی سابق کالونیاں تھیں۔ اس کے علاوہ برطانوی اسٹاک ایکسچینج (ایف ٹی ایس ای) کی کمپنیوں میں بھی 57؍ ارب پائونڈز کی سرمایہ کاری بھی چین نے کی ہے۔ تھیٹفرڈ گرامر اسکول، برنمتھ کالجیٹ کالج اُن بڑے نجی کالجز میں شامل ہیں جہاں چین نے دس ارب پائونڈز کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
لاہورسینئر صوبائی وزیر اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ امریکی...
لاہور لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے جہاز کی لاہور ایئرپورٹ...
لاہور پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے پر پانچ جولائی کو...
لاہور،نارووال وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر...
اسلام آباد امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے دیئے گئے...
سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’خالصتان ‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم...
لاہور حکومت پنجاب نے صوبے میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سےمتعلقہ اضلاع میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا...
اسلام آ باد وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک...