اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش میں تیسرے روز بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری سے متعلق معلومات حاصل کیں ، انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے منعقد کی گئی جو اتوار کو اختتام پذیر ہوگئی ، تیسرے روز سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان ، سابق ایم اینے انجم عقیل ، کاروباری شخصیات اور سفارتی نمائندوں نے بھی دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر گئے ، نمائش میں رئیل سٹیٹ ، تعمیرات اور دیگر شعبوں کے 60سے زائدملکی و غیر ملکی کمپنیوں نےسٹال لگائے، پاک ورلڈ ٹریڈ اینڈ ایکسپو سنٹر کے سی ای او خورشید برلاس نے کہا کہ نمائش کا مقصد ڈویلپرز ، بلڈرزاور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عالمی تجربات سے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کریں ، ، مختلف ہائوسنگ سوسائیٹوں اور رئیل سٹیٹ پروجیکٹس میں سرمایہ کاری میں راغب کرنے کیلئے کمپنیوں کے سیلز پرسنز مستعدی سے مارکٹنگ کررہے تھے اور ملک بھر میں مختلف ہائوسنگ سوسائیٹوں اور مالز میں پلاٹ ، اپاٹمنٹس ، فلیٹس ، بنگلے، لگثری اپارٹمنٹس اور کمرشل پلازوں میں رعایت کیساتھ سرمایہ کاری سے متعلق معلومات دیں، سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی ، پراپرٹی سے وابستہ افراد اور شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نمائش ضرور منعقد ہونی چاہئے کیونکہ ایک چھت تلے بہت سی معلومات حاصل ہو جاتی ہیں۔
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ ملک...
ملک وال،پھالیہ تھانہ پھالیہ کی حدود میں 12 گھنٹوں میں ڈکیتی اور قتل کی چار وارداتیں ، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی...
کامونکیوالد اور دیگر رشتہ داروں کے مبینہ تشدد سے کمسن بچہ دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ رتہ باجوہ کےمقبول احمد...
فیصل آباد رسالیوالہ ریلوے لائن پر کھلے پھاٹک نے بہن بھائی کی جان لے لی ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق اروڈی...
لاہور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے مختلف کالعدم تنظیموں کے9 دہشت گرد گرفتار کر...
کراچی کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 7...
اسلام آبادوفاقی دارلحکومت میں پانی کی شدید قلت،پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور حکومتی بے حسی کے خلاف سیکٹر...
پشاورہائی کورٹ کے وکیل پرتشدد کے معاملے پر پشاور کی مقامی عدالت نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد کی عبوری...