لاہور(نمائندہ خصوصی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ سعودی عرب کے صدر چودھری اظہر وڑائچ نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہوا ہے جس کے بعد تارکین وطن پاکستان میں بہتر قیادت کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ پاکستانی آباد ہیں، اوورسیز پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، یہ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور پاکستان کی ترقی میں پیش پیش ہیں، پاکستان کے بیشتر فلاحی اداروں میں صحت، تعلیم، روزگارفراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ چودھری اظہر وڑائچ کو سعودی عرب میں پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپی گئی۔ صدر مسلم لیگ سعودی عرب چودھری اظہر وڑائچ نے کہا کہ پارٹی قیادت کے اعتما د پر پورا اترنے کیلئے دن رات محنت کروں گا جس کیلئے سعودی عرب میں پارٹی پرچم بلند کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آگاہی پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ بعد ازاں چودھری اظہر وڑائچ کو پارٹی خدمات کے صلہ میں اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ ملک...
ملک وال،پھالیہ تھانہ پھالیہ کی حدود میں 12 گھنٹوں میں ڈکیتی اور قتل کی چار وارداتیں ، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی...
کامونکیوالد اور دیگر رشتہ داروں کے مبینہ تشدد سے کمسن بچہ دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ رتہ باجوہ کےمقبول احمد...
فیصل آباد رسالیوالہ ریلوے لائن پر کھلے پھاٹک نے بہن بھائی کی جان لے لی ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق اروڈی...
لاہور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے مختلف کالعدم تنظیموں کے9 دہشت گرد گرفتار کر...
کراچی کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 7...
اسلام آبادوفاقی دارلحکومت میں پانی کی شدید قلت،پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور حکومتی بے حسی کے خلاف سیکٹر...
پشاورہائی کورٹ کے وکیل پرتشدد کے معاملے پر پشاور کی مقامی عدالت نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد کی عبوری...