سر کٹوا سکتے ہیں مگر بیمار بن کر باہر جانے والے نہیں،پیپلزپارٹی

29 نومبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہےکہ جو فیصلہ کریں علاقے اور نوجوانوں کی ترقی کیلئے کریں،5دسمبر کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شیر کو ناکام بنانا ہے۔ این اے 133 پنڈی راجپوتاں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا نوجوانوں کو صرف پیپلز پارٹی روزگار دیگی۔ اسلم گل نے کہا کہ عوام کا اتحاد ہی میری جیت ہے۔چودھری منظور نے کہا 5دسمبر کو شیر کا شکار تیر سے کرینگے۔لاہور کے کاغذی شیر بتائیں عوام سیوریج زدہ پانی کیوں پینے پر مجبور ہیں۔یہاں میٹرو اور اورنج ٹرین تو بن گئی،بیماریوں کا علاج نہیں ملا۔اسلم گل نے کوڑے جیلیں برداشت کیں ملک نہیں چھوڑا،یہ لندن میں بیٹھے ہیں۔5دسمبر کو صبح سویرے لائنیں لگا کر اسلم گل جو جتوانا ہے۔جلسہ سے عثمان ملک ،جاوید مغل جمیل۔منج،امجد جٹ ،علی بدر،عاطف رفیق،آصف ناگرہ،حاجی ریاض بشیر،حاجی فیاض نے بھی خطاب کیا۔