لاہور(خبر نگار)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ پنجاب سٹیزپروگرام محکمہ بلدیات کا عوام کو اعلی درجے کی میونسپل سروسز کی فراہمی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت سولہ شہروں میں فراہمی و نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، پارکس،سٹریٹ لائٹس، سڑکیں اور بس اڈوں کی تعمیر اور مرمت و بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے - انہو ں نے کہاکہ پنجاب سٹیز پروگرام کا مقصد میونسپل خدمات میں مقامی حکومتوں کی شراکت کو مضبوط بنا کر شہروں میں میونسپل سروسز کی فراہمی اور ان کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت اس وقت جہلم، حافظ آباد، ڈسکہ، کامونکی، وزیر آباد، مریدکے، گوجرہ،اوکاڑہ، جڑانوالہ، جھنگ، کمالیہ، بہا ولنگر، بورے والا، خانیوال، کوٹ ادو اور وہاڑی میں جاری ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق چار ملین سے زائد افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔پی سی پی منصوبے کی مالی معاونت ورلڈ بینک نے کی ہے جبکہ مقامی حکومتیں بھی اس میں شرکت دار ہیں ۔
لاہوریوم شہادت حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں مجلس امام بار گاہ عطیہ اہل بیت محلہ شیعہ کشمیریاں،موچی گیٹ...
لاہورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ناصر سلمان فوکل پرسن چئیرمین پی ٹی آئی برائے...
لاہور سیکرٹری صحت علی جان خان کی زیرصدارت ورٹیکل پروگرامز کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ ہیپاٹائیٹس کلینکس کو آر ایچ...
لاہور لاہور ہائیکورٹ بار نے نادہندہ وکلاء کو واجبات ادائیگی کیلئے 30 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی ، سیکرٹری...
لاہور سیکرٹری بلدیات پنجاب سید مبشر حسین نے انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت گورا قبرستان اور گردونواح کا دورہ کیا۔...
لاہور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشا ن ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس جامعہ اشرفیہ کی...
لاہورپاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر فارمن کرسچن کالج نے ایک خصوصی کتابچہ جاری کیا جس میں 75 ممتاز سابق طلباء...
لاہورورچوئل یونیورسٹی نے پاکستان بھر میں شجرکاری اور صفائی مہم کے ذریعے پاکستان کا 75 واں یوم آزادی پورے جوش...