لاہور(خبر نگار)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ پنجاب سٹیزپروگرام محکمہ بلدیات کا عوام کو اعلی درجے کی میونسپل سروسز کی فراہمی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت سولہ شہروں میں فراہمی و نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، پارکس،سٹریٹ لائٹس، سڑکیں اور بس اڈوں کی تعمیر اور مرمت و بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے - انہو ں نے کہاکہ پنجاب سٹیز پروگرام کا مقصد میونسپل خدمات میں مقامی حکومتوں کی شراکت کو مضبوط بنا کر شہروں میں میونسپل سروسز کی فراہمی اور ان کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت اس وقت جہلم، حافظ آباد، ڈسکہ، کامونکی، وزیر آباد، مریدکے، گوجرہ،اوکاڑہ، جڑانوالہ، جھنگ، کمالیہ، بہا ولنگر، بورے والا، خانیوال، کوٹ ادو اور وہاڑی میں جاری ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق چار ملین سے زائد افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔پی سی پی منصوبے کی مالی معاونت ورلڈ بینک نے کی ہے جبکہ مقامی حکومتیں بھی اس میں شرکت دار ہیں ۔
لاہورگلبرک زون میں ڈینگی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ صدارت ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب راو...
لاہور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجتبٰی بھروانہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول پر اجلاس ہوا۔انہوںنے اشیاء ضروریہ کی...
لاہور سیکنڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک کے عملی امتحان اور انٹرمیڈیٹ تھیوری کا پرچہ وقت سے...
لاہورڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کا تیسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہی۔
لاہور پنجاب کے سنیئروزیر حسن مرتضی نے کھلی کچہری میں کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لئے موقع پر احکامات جاری...
چوہنگ،مانگامنڈی سندر کے قریب ملتان روڈ پر تیز رفتار ڈالے کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار بہن یاسمین بی بی موقع پر...
لاہورمسلم ٹاون کے علاقہ سے نجی کالج کی طالبہ کو اغواء کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے۔
لاہور ہربنس پورہ کے علاقہ میں زمین کے تناز ع پر شہری پر منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ...