لاہور(خبر نگار)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ پنجاب سٹیزپروگرام محکمہ بلدیات کا عوام کو اعلی درجے کی میونسپل سروسز کی فراہمی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت سولہ شہروں میں فراہمی و نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، پارکس،سٹریٹ لائٹس، سڑکیں اور بس اڈوں کی تعمیر اور مرمت و بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے - انہو ں نے کہاکہ پنجاب سٹیز پروگرام کا مقصد میونسپل خدمات میں مقامی حکومتوں کی شراکت کو مضبوط بنا کر شہروں میں میونسپل سروسز کی فراہمی اور ان کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت اس وقت جہلم، حافظ آباد، ڈسکہ، کامونکی، وزیر آباد، مریدکے، گوجرہ،اوکاڑہ، جڑانوالہ، جھنگ، کمالیہ، بہا ولنگر، بورے والا، خانیوال، کوٹ ادو اور وہاڑی میں جاری ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق چار ملین سے زائد افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔پی سی پی منصوبے کی مالی معاونت ورلڈ بینک نے کی ہے جبکہ مقامی حکومتیں بھی اس میں شرکت دار ہیں ۔
لاہور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے گریڈ 21،20اور 19کے 19سینئر پروفیسرز کی ریٹائرڈمنٹ سے قبل ایک سال کی چھٹی کی...
لا ہو رگرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان کے پہلے "ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن "کا دورہ کیا ۔
لاہور بھٹو ریفرنس کے عدالتی فیصلے پر سیمینار کر وانے سے متعلق پیپلز انفارمیشن بیورو کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد...
لاہور وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں صبح ڈی جی ہیلتھ دفتر میں...
لاہور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہو ا...