مظہر سعید کاظمی جماعت اہلسنت کے امیر خالد سلطان قادری مرکزی ناظم اعلیٰ منتخب

29 نومبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی انتخابات مکمل ہو گئے، صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی مرکزی امیر، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری سروری کو مرکزی ناظم اعلی چن لیا گیا، نومنتخب عہدیداروں سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہصاحبزادہ حامد رضا نے حلف لیا ۔ جماعت اہلسنت کی مرکزی شوری کے اجلاس میں مختلف قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے، ختم نبوت کا تحفظ کیا جائے،نصاب تعلیم میں اسلامی تعلیمات کو شامل کیا جائے، لادینیت کاخاتمہ کیا جائے ۔