نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے وزیر اعظم کے عزم کا خیرمقدم

10 جون ، 2024

اسلام آباد(آئی این پی)تمباکو اور صحت کے کارکنوں کا تمباکو کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے جاری کردہ بیان کا خیرمقدم،سی آر ڈی کی ڈائریکٹر مریم گل طاہرنے کہا ہم وزیراعظم کو تمباکو کی صنعت کے خلاف جرات مندانہ موقف کی حمایت کرتے ہیں، یہ ہمارے شہریوں بالخصوص ہمارے نوجوانوں کی صحت اور تندرستی کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے، مریم گل طاہر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان میں تمباکو کی صنعت پر سخت ضابطوں کی ضرورت کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے جس میں تمباکو کی تشہیر پر پابندی بھی شامل ہے۔ہم اپنے نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرا ت سے بچانے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تمباکو مخالف کارکنان حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ وزیر اعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے کنٹری ڈائریکٹر ملک عمران احمدنے کہا کہ تمباکو کی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس حکومت کی آمدنی میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔ تمباکو مخالف کارکن طویل عرصے سے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر زور دے رہے ہیں ۔