گلبرگ، سکیورٹی گارڈ نے شادی سے انکار پر ہوٹل ملازمہ قتل کردی

29 نومبر ، 2021

لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ کے علاقے میں شادی سے انکار پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا ، مین مارکیٹ کی رہائشی 21سالہ نیہا کو سکیورٹی گارڈ عارف نے قتل کر دیا اور فرا ر ہو گیا ، ملزم عارف نیہا کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا۔لڑکی نے انکار کردیا، مقتولہ نوکری کے بعد اپنے کوارٹر واپس پہنچی تو ملزم نے اسے روکا اور تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،نیہا ہوٹل میں ملازمت کرتی تھی اور والدہ کیساتھ سرونٹ کوارٹرز میں رہائش پذیر تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو ملزم کو اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔