کاہنہ : دودھ کے ڈرموں میں شراب سپلائی کرنیوالا گرفتار

29 نومبر ، 2021

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹرسے،کرائم رپورٹر،نامہ نگار) تھانہ نشتر کالونی پولیس نےدودھ کی آڑ میں شراب کی سپلائی کرنے والامنشیات فروش گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نشتر کالونی کو اطلاع ملی کہ اصغر بھٹی دودھ کے برتنوں میں دیسی شراب سپلائی کرنے جارہا ہے جس پرپولیس نے ملزم کو پکڑ کراس سے 150 لیٹردیسی شراب برآمد کرکےاسے گرفتار کرکےمقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔