سعودی عرب کی 3ارب ڈالرز کی امداد خوش آئند ہے،ساجد میر

29 نومبر ، 2021

لاہور (خبر نگار ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے احسانات کا بدلہ نہیں چکاسکتا۔ پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے سعودی کی تین ارب ڈالرز کی امداد خوش آئند ہے۔ سعودی حکومت کا پاکستان سے رشتہ حکومتوں سے زیادہ یہاں کی عوام اور ریاست کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔دورہ سعودی عرب سے واپسی پر مرکز راوی روڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکیا ۔