ہارن لیگ کامقدر بن چکی ہے،منورانجم

29 نومبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم نے کہا ہے کہاین اے 133میں ن لیگ کا ووٹ خریدنا انتخاب سے پہلے دھاندلی ہے، ن لیگ کی ہارمقدر بن چکی ہے۔ پانچ دسمبر کو ہیسے کی ہار اور جمہوریت کی جیت ہو گی ،ووٹر کو پیسیوں سے خریدنا شرمناک حرکت ہے،ن لیگ کا پیسے بانٹنے کا یہ عمل اس کی ماضی کی جیت کو بھی مشکوک بناتا ہے،این 133 میں ن لیگ نے پیسے بانٹ کر ہار اپنا مقدر کر لی ،اسلم گل عوام کابہترین نمائندہ ہے۔